13 نومبر، 2015، 12:41 AM

چینی پولیس کا مشتبہ ملزموں سے اقبال جرم کروانے کے لیے تشدد کا استعمال معمول ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

چینی پولیس کا مشتبہ ملزموں سے اقبال جرم کروانے کے لیے تشدد کا استعمال معمول ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ”ایمنسٹی انٹرنیشنل “نے تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی پولیس کی طرف سے مشتبہ ملزموں سے اقبال جرم کروانے کے لیے تشدد کا مبینہ استعمال اب ایک معمول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ”ایمنسٹی انٹرنیشنل “نے تازہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی پولیس کی طرف سے مشتبہ ملزموں سے اقبال جرم کروانے کے لیے تشدد کا مبینہ استعمال اب ایک معمول ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ رپورٹ انسانی حقوق کے درجنون وکلاءکے انٹرویوز کی بنیاد پر تیار کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کی ایک ٹیم چین کے تشدد سے متعلق ریکارڈ کا جائزے لینے جارہی ہے۔ لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے تحقیق کار پیٹرک پون کا کہنا ہے کہ "پولیس کے لیے کسی کو سزا دلوانے کے لیے اقبال جرم کروانا ایک آسان راستہ ہے ،تاہم یہ اقدمات موثر ثابت نہیں ہوئے۔ بیجنگ کی طرف سے تاحال ایمنسٹی کی اس رپورٹ پر کسی ردعمل کا اظہارنہیں کیا گیا۔

News ID 1859545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha